1 اپریل 2026 - 09:24
ایران پر کئی بار جارحیت ہوئی لیکن کسی میں شمالی کوریا پر حملے کی ہمت نہیں ہے!، سینیٹر جباروف

روسی وفاقی سینٹ کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے نائب صدر اول نے کہا ہے کہ امریکہ ایک جوہری طاقت کے عنوان سے، عملی طور پر، خود ہی، ممالک کو روئے زمین پر جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی ترغیب دلا رہا ہے جو خوفناک ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || روسی وفاقی سینٹ کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے نائب صدر اول ولادیمیر جباروف نے کہا:

- حالیہ عشرے کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جن ممالک نے این پی ٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور جوہری ہتھیار بنائے، ان ممالک کے مقابلے میں زیادہ امن و سلامتی محسوس کرتے ہیں جنہوں نے یہ ہتھیار بنانے سے چشم پوشی کی۔

- یاد کرو کہ سب شمالی کوریا پر تنقید کرتے تھے، لیکن کسی کو بھی اس پر حملے کی گستاخی کی ہمت نہیں ہوئی؛ حالانکہ ایرانی کئی بار اسرائیل اور اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بنا ہے۔

- چنانچہ امریکی، ایک جوہری طاقت کے طور پر، عملی طور پر، خود ہی، ممالک کو روئے زمین پر جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی ترغیب دلاتے ہيں۔ یہ خوفناک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha